ووزنیاکی کو شکست ،کیرولینا پلسکووا پری کوارٹر فائنل میں

روم ۔15مئی (سیاست ڈاٹ کام ) اٹلی کے شہر روم میں جاری اٹالین اوپن کے ویمنز سنگلز دوسرے راؤنڈ میں سابق عالمی نمبر ایک کیرولین ووزنیاکی،آرینا سبالینکا اور اناستاسیا سیواسٹوواکا سفر تمام ہوگیا لیکن نمبر چارسیڈ چیک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا نے آسٹریلیائی حریف آئیلا ٹاملیانووچ کو 6-3 کے یکساں اسکور جبکہ نمبر 8 سیڈ آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی نے سلواکیہ کی وکٹوریہ کزمووا کو 4-6، 6-3 اور 6-4 سے مات دے کر پری کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا۔اس سے قبل سوئٹزرلینڈ کی بلینڈا بین چچ،فرانس کی کرسٹینا ملاڈینووچ،نمبر سولہ سیڈ جرمنی کی جولیا جارجز،امریکہ کی ڈینیئل کالنز،فرانس کی الیزاکورنیٹ کو شکست ہوئی۔