ومبلڈن کا آغاز ، جوکویچ و سرینا کی پیشرفت

لندن ، 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) ومبلڈن کا آج آغاز ہوا جبکہ ڈیفنڈنگ چمپئن نواک جوکویچ نے جرمنی کے فلپ کولشریبر کو 6-4، 6-4، 6-4 سے فرسٹ راؤنڈ میں شکست دے دی، جو سنٹر کورٹ پر ٹورنمنٹ کا پہلا میچ ثابت ہوا۔ ویمنس سیکشن میں سرینا ولیمس شروعات میں بہترین سے بہت دور دکھائی دیں ، لیکن آخرکار معقول حد تک کافی ہوئیں۔ ٹاپ سیڈیڈ امریکی نے ومبلڈن کے فرسٹ راؤنڈ میں دوشنبہ کو روس کی مارگریتا گاسپاریان کے مقابل 6-4، 6-1 کے ساتھ حقیقی گرانڈ سلام کیلئے اپنی تلاش کو شروع کردیا ہے۔