وظیفہ یابوں کے ایڈیشنل کانٹم آف پنشن کی ادائی مسدود

حیدرآباد ۔ 30 مئی (راست) جناب سید نورالانبیاء حسینی آرگنائزنگ سکریٹری تلنگانہ پنشنرس سماج کے بموجب حکومت تلنگانہ نے جی او نمبر 33 مورخہ 7 اپریل 2015ء جاری کیا، جس میں وظیفہ یابوں کو 43 فیصد فٹ منٹ منظور کیا اور موجودہ گرانی الاونس نمبر 77.896 فیصد کو گھٹا کر 8.908 فیصد کیا گیا۔ اس کے علاوہ جی او کے فقرہ نمبر 8 صفحہ نمبر 2 میں کہا گیا ہیکہ ایڈیشنل کانٹم آف پنشن (جو ضعیف وظیفہ یابوں کو یعنی جن کی عمریں زائد از 75 سال تا 100 سال ہیں، انہیں 15فیصد سے 50 فیصد تک اضافہ پنشن نویں پے کمیشن کی سفارش پر دیا جارہا تھا) اب اس اضافہ کو موجودہ حکومت قطعی طور پر نظرانداز کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ چنانچہ یکم جون 2015ء کو ملنے والے وظیفہ میں یہ ایڈیشنل کانٹم کو شریک نہیں کیا گیا۔ البتہ میڈیکل الاونس ماہانہ 200 روپئے شریک کئے گئے ہیں۔ اس ماہ مئی 2015ء کا وظیفہ مئی شرح سے دیا جارہا ہے جس میں ماہ مارچ و اپریل کا بقایا بھی شامل رہے گا۔