وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش

میدک یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جناب محمد غوث الدین گجویل سپرنٹنڈنٹ ڈگری کالج میدک 31 مارچ کو اپنی 34 سالہ خدمات کے بعد وظیفہ حسن خدمت پر سبکدوش ہوگئے ۔ موصوف کی سبکدوشی کے سلسلہ میں ایک تہنیتی وداعی تقریب کا انعقاد عمل میں آیا ۔ اس تقریب کی صدارت پرنسپل ڈگری کالج مسٹر اے سمہا ریڈی نے کی ۔ اس موقع پر سبکدوش غوث الدین کی گلپوشی و شالپوشی عمل میں آئی ۔ انہیں اسٹاف کی جانب سے مومنٹو بھی پیش کئے گئے ۔ اس تقریب میں بحیثیت مہمانان خصوصی صدر تلنگانہ نے نان ٹینگ اسٹاف اسوسی ایشن ہائیر ایجوکیشن ۔ مسٹر کے رویندر کے علاوہ پرنسپل گورنمنٹ ڈگری کالج گجویل و سدی پیٹ مسرز کے ایم راملو ، اے وینکٹیشور راؤ ، پونک راؤ ، اڈمنسٹریٹیو آفیسر سدی پیٹ ڈگری کالج مسٹر مرزا بشیر اللہ بیگ کی شرکت عمل میں آئی ۔