وظائف فوڈ سکیوریٹی کی درخواستوں کی تنقیح

کریم نگر 31 اکٹوبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) شہر میں فوڈ سکیوریٹی وظیفہ کے لئے ہر شخص سے درخواست لی جائے گی۔ رکن اسمبلی گنگولا کملاکر نے یہ بات بتائی۔ اُنھوں نے 18 ویں ڈیویژن احمد پورہ میں جاکر درخواستوں کی موصولی کا میئر رویندر سنگھ کے ساتھ ملکر جائزہ لیا۔ اس موقع پر اُنھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ پہلے یکم نومبر سے 7 تاریخ تک درخواستوں کے حصول کا پروگرام طے پایا تھا لیکن نومبر سے وظیفہ کی رقم ہوتی ہوگی۔ اس لئے 29 سے ہی درخواستوں کی وصولی کا فیصلہ کرلیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی میئر رمیش، کارپوریٹر پی رویندر، تحصیل دار جئے چندرا ریڈی وغیرہ شریک تھے۔ شہر کے 50 ڈیویژنوں میں فوڈ سکیوریٹی وظیفہ کے درخواستوں کی وصولی کے مراکز کو کمشنر سری کیش لشکر نے بھی تنقیح کی۔ بعض ڈیویژنوں میں درخواست لینے کے لئے کوئی بھی نہ ہونے کی اطلاع دی جانے پر فوری انتظام کیا گیا۔