وسطی چین میں عمارت گرنے سے ہلاکتیں

بیجنگ ۔ 31  اکٹوبر۔(سیاست ڈاٹ کام) وسطی چین میں ایک زیرتعمیر دو منزلہ عمارت منہدم ہونے سے 17افراد ملبے تلے دب کر ہلاک ہو گئے۔ منہدم عمارت وسطی صوبے ہینان کی وْویانگ کاؤنٹی کے قصبے بیوْدو میں تعمیر کی جا رہی تھی۔ ہلاک ہونے والے زیر تعمیر عمارت میں کام کرنے والے مزدور تھے۔ ملبے تلے دب کر 23مزدو زخمی بھی ہو گئے۔ یہ واقعہ کل سہ پہر پیش آیا۔ آج ہفتے کی صبح ملبہ ہٹانے کا کام دوبارہ شروع کیا گیا تو وہاں پھنسے ہوئے 40 افراد کو ز ندہ بچا لیا گیا۔