وزیر اعظم کبوڈیاکی زیر قیادت زبردست جلوس

نام پنہہ۔7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) کمبوڈیا کے وزیراعظم ہُنسین کی زیرقیادت ایک زبردست جلوس آج کھیمر روج کی اقتدار سے بیدخلی کی دوسری سالگرہ کے موقع پر نکالا گیا اور وزیراعظم کمبوڈیا کو ملک کو ان سے نجات دلانے والا قرار دیا گیا ۔ کھیمرروج نے اپنے دور اقتدار میں عوام کا قتل عام کیا تھا ۔ آج کے جلوس میں لاکھوں افراد نے شرکت کی جس کا اہتمام کمبوڈیا کی برسراقتدار پیپلز پارٹی نے کیا تھا جس کا ملک میں غالب اثر ہے ۔ ویٹنام میں اس پارٹی کے قیام سے ہی ملک میں اس کا زبردست اثر برقرار ہے ۔

یہ پارٹی 7جنوری 1979ء کو قائم ہوئی تھی۔
پاکستان میں اثر و رسوخ ہونے کی روس کی تردید
واشنگٹن ۔7جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) روس اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ امریکہ کا خیال ہے کہ روس پاکستان پر عظیم اثرورسوخ استعمال کرسکتا ہے ۔ تاہم ایک سینئر انتظامی عہدیدار نے کہا کہ انہیں یقین ہے کہ ایران پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرسکتا ہے لیکن روسی عہدیداروں کا کہنا ہے کہ پاکستان اور روس کے تعلقات میں وہ گرمجوشی نہیں ہے جس کی وجہ سے وہ پاکستان پر اپنا اثر و رسوخ استعمال کرسکے اور اس پر دباؤ ڈال کر اپنا کوئی مطالبہ منواسکے ۔