وزیر اعظم کا یوم مہاراشٹر و گجرات پر نیک خواہشات کا اظہار

نئی دہلی، یکم مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیر اعظم نریندر مودی نے یوم مہاراشٹر اور گجرات کے موقع پر لوگوں سے خواہشات کا اظہارکیاہے ۔مسٹر مودی نے آج اپنے پیغام میں کہا”مہاراشٹر کے لوگوں کو ریاست کے یوم تاسیس کی مبارک باد۔ میں مہاراشٹر کی مسلسل ترقی اور خوشحالی کا متمنی ہوں۔امید ہے کہ صوبہ نئی اونچائیوں کو چھوئے گا اور ملک کی ترقی کے سفر میں تعاون فراہم کرتا رہے گا”۔وزیر اعظم نے یوم گجرات کے موقع پر گجرات کے لوگوں سے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ اپنے پیغام میں انہوں نے کہا”گجرات کے لوگ اپنی سادگی اور کاروبار کیلئے جانے جاتے ہیں۔ گجرات نے ملک کی تاریخ میں خاص طور پر تحریک آزادی کے دوران اہم کردار ادا کیا ہے ۔ میں امید کرتا ہوں کہ گجرات ملک کی ترقی میں مسلسل م حوصلہ افزائی فراہم کرتا رہے گا”۔