وزیر اعظم مودی کی عمران خان سے فون پر بات چیت

نئی دہلی 30 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر اعظم نریندرمودی نے آج پاکستان کے امکانی وزیر اعظم عمران خان سے بات کی اور امید ظاہر کی کہ پڑوسی ملک میں جمہوریت اپنی جڑیں مضبوط کریگی ۔ انہوں نے پاکستان تحریک انصاف لیڈر کو انتخابات میں کامیابی پر مبارکباد دی دفتر وزیر اعظم سے جاری کردہ ایک بیان میں یہ بات بتائی گئی ۔