وزیر اعظم لبنان سعد الحریری کا دورہ سعودی عرب

بیروت ۔28فبروری (سیاست ڈاٹ کام ) وزیراعظم لبنان سعد الحریری گذشتہ سال ریاض سے اپنی واپسی کے بعد سے مملکت سعودی عرب میں ہونے والی تبدیلیوں اوراصلاحات کے بعد پہلی مرتبہ سعودی عرب کا دورہ کررہے ہیں ۔ دونوں ممالک کے درمیان گہرے تعلقات کے باوجود کشیدگی پیدا ہوئی تھی ۔ سعودی عرب میں آج صبح ان کی آمد کے ساتھ ہی توقع ہے کہ وہ شاہ سلمان سے ملاقات کریں گے ۔ ان کے علاوہ سعودی عرب کے طاقتور ترین ولیعہد شہزادہ محمد سلمان سے بھی ان کی ملاقات ہوں گی ۔ ان کا یہ دورہ حالیہ محمد سلمان کے دعوت نامہ کی وجہ سے ہورہا ہے ۔ انہوں نے بیروت میں حریری سے ملاقات کر کے دورہ سعودی عرب کی دعوت دی تھی ۔ سعد الحریری کے اس دورہ سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں استحکام پیدا ہوگا ۔

 

لفافہ کھولنے پر 14 افراد علیل
واشنگٹن، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کی ریاست ورجینیا میں آرلنگٹن واقع فوج کے کیمپ میں خط کا لفافہ کھولنے کے بعد اچانک 14 افراد بیمار ہو گئے جن میں تین افراد کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ترجمان نے بتایا کہ فوج کے دفتر میں کل کچھ لوگوں نے ایک لفافے کو کھولا، جس کے بعد اچانک ہی وہاں موجود لوگ بے سکون اورخود کو علیل محسوس کرنے لگے ۔ ان میں سے تین افراد کی حالت مزید بگڑ گئی، جس کے بعد انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا۔