وزیراعظم کی تھائی لینڈ اور مائنمار کے قائدین سے بات چیت

کٹھمنڈو ۔ 31 اگست (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نریندر مودی کے آج یہاں تھائی لینڈ کے ہم منصب پرایوت چان اور چا اور مائنمار کے صدر ون مائینٹ کے علاوہ بھوٹان کی عبوری حکومت کے مشیراعلیٰ سے چوتھی بمسٹک چوٹی کانفرنس کے موقع پر ملاقات کی۔ مودی نے بعدازآں ٹوئیٹ کیا کہ ’’مسٹر پرایوت چان ۔ او ۔ چا اور میں نے ایک عظیم ملاقات کی۔ ہماری بات چیت ہندوستان اور تھائی لینڈ کے مابین تعاون کے فروغ پر مرکوز رہی تاکہ دونوں ملکوں کے شہریوں کو فائدہ پہنچ سکے‘‘۔ یہ دونوں قائدین 4 ویں بمسٹک چوٹی کانفرنس میں شرکت کررہے ہیں۔ وزیراعظم مودی نے مائنمار کے صدر سے ملاقات کے بعد کہا کہ ’’ہماری بات چیت تجارت، توانائی اور دیگر کئی شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر مرکوز رہی‘‘۔