وزیراعظم پاکستان کو انتخابی مقابلہ کی اجازت

اسلام آباد ۔ 29 جون (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو آج لاہور ہائیکورٹ میں تحت کی عدالت کے فیصلہ پر حکم التوا جاری کرتے ہوئے انہیں انتخابی مقابلہ کی اجازت دے دی۔ عام انتخابات پاکستان میں 25 جولائی کو مقرر ہیں۔ پنجاب انتخابی عدالت مرافعہ کے صدر جسٹس عبادالرحمن لودھی نے فیصلہ سنایا کہ عباسی بعض دستوری دفعات کے تحت عمر بھر کیلئے عوامی عہدہ سنبھالنے کے نااہل قرار دیئے گئے تھے۔ لاہور ہائیکورٹ کی بنچ نے مرکزی حکومت اور الیکشن کمیشن آف پاکستان کو 2 جولائی کو عدالت کے اجلاس پر طلب کیا ہے اور عباسی کی نااہلیت کو معطل کردیا ہے۔ عباسی نے ہائیکورٹ سے گذارش کی تھی کہ اس ہائیکورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیا جائے اور انہیں انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دی جائے۔ وہ انتخابی حلقہ راولپنڈی سے امیدوار ہیں۔ الیکشن کمیشن کے عہدیداروں نے ابتدائی مرحلہ پر ان کا اسلام آباد سے پرچہ نامزدگی مسترد کرتے ہوئے راولپنڈی سے ان کے پرچہ نامزدگی کو قبول کرلیا تھا۔ بعدازاں انہیں اسلام آباد سے ہی مقابلہ کی اجازت دے دی گئی۔ راولپنڈی سے ان کے پرچہ نامزدگی کو ان کے حریف امیدوار نے عدالت میں چیلنج کیا تھا۔