وزیراعظم نیپال کی مودی کی حلف برداری میں شرکت

کٹھمنڈو۔29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم نیپال کے بی شرما اولی اپنے ہندوستانی ہم منصب نریندر مودی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کریں گے جو جمعرات کے روز منعقدہ کی جارہی ہے۔ اولی کے مشیر نے چہارشنبہ کو یہ بات بتائی۔ یاد رہے کہ ہندوستان نے صرف بمسٹک ممالک کے سربراہان کو تقریب حلف برداری میں مدعو کیا ہے۔ علاوہ ازیں کرغستان کے صدر جو شنگھائی کوآپریشن آرگنائزیشن کے موجودہ صدر بھی ہیں اور وزیراعظم ماریشیس پرویند کمار جگناتھ کو بھی مدعو کیا ہے۔ ہندوستان کے علاوہ بمسٹیک کے دیگر ممالک بنگلہ دیش، میانمار، سری لنکا، تھائی لینڈ، نیپال اور بھوٹان پر مشتمل ہیں۔ بی جے پی نے 303 نشستوں پر کامیابی حاصل کرتے ہوئے گزشتہ 30 سال کے دوران ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے۔ اولی کے ساتھ ان کی اہلیہ اور دیگر اعلیٰ سطحی عہدیداران بھی ہندوستان آرہے ہیں۔