وزیراعظم ملائشیا کی پاکستان آمد

اسلام آباد، 22 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملیشیا کے وزیر اعظم مآثر محمد پاکستان کے سہ روزہ سرکاری دورے پر آج اسلام آباد پہنچے ، جہاں وہ معاشی تعاون پر مرکوز دو طرفہ امور پر بات چیت کریں گے ۔ پاکستان کے حکام نے آج یہ اطلاع دی ہے ۔ پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان نے مسٹر مآثر محمد کی آمد پر ان کا خیرمقدم کیا۔ ان کے ہمراہ اعلی حکام اور تاجروں کا ایک وفد بھی ہے ۔