وزیراعظم سے متعلق منی شنکر کا بیان ان کی شخصی رائے:کانگریس ترجمان

نئی دہلی ۔14مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے اپنے قائد منی شنکرایئر کے نریندر مودی سے متعلق بیان سے دوری اختیار کرلی ہے اور اسے ان کی شخصی رائے قرار دیا ہے ۔ حالانکہ اس نے وزیراعظم پر یہ بھی الزام لگایا کہ انہوں نے وزارت اعظمی کے عہدہ کی وقعت گھٹا دی ۔ کانگریس کے ترجمان جئے ویرشیرگل نے کہا کہ کانگریس منی شنکرایئر کے بیان کے تعلق سے اپنے موقف سے نہیں پھرے گی مگر مودی کو سابق وزیراعظم راجیوگاندھی اور یو پی اے کی صدرنشین کے متعلق کئے گئے بیان پر شرمسار ہونا چاہیئے تھا ۔ مسٹر شیرگل نے مزید کہا کہ منی شنکرایئر نے جو اب اپنے حلقوں میں کہا ہے کہ وہ ان کی رائے ہے ۔ کانگریس نہ تو اپنا موقف تبدیل کرے گی اور نہ ہی ان کے بیان پر شرمندہ ہوگی ۔ وزیراعظم نے خود ہی اپنے عہدے کے مقام کو گرا دیا اور سابق وزیراعظم راجیو گاندھی اور کانگریس کی سابق صدرنشین سونیا گاندھی پر نازیبا بیان دیا ۔ شیرگل نے کہا کہ وزیراعظم کو اس بندی زبان کے استعمال پر سارے قوم سے معافی مانگنی چاہیئے ۔ بظاہر شیرگل مودی کے اس حالیہ بیان کا حوالہ دے رہے تھے جس میں انہوں نے ریاجیو گاندھی کے بارے میں کہا تھا کہ وہ ساری زندگی رشوت خور نمبر ایک ہے ۔

دلت شادی باراتوں کے عدم تحفظ پر جگنیش میوانی کی حکومت پر تنقید
احمدآباد ۔ 14مئی ( سیاست ڈاٹ کام) دلت ایم ایل اے جگنیش میوانی نے منگل کو حکومت پر الزام لگایا کہ دلت خاندانوں کے شادی باراتیوں کو دوسرے طبقوں کی جانب سے نشانہ بنانے پر حکومت خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ۔ انہوں نے وجئے روپانی حکومت کو دلتوں کے ساتھ امتیاز برتنے پر ایک خاموش تماشائی کی حیثیت کا الزام لگایا ہے ۔