وزن گھٹانے کیلئے صبح اٹھنے کی عادت ڈالیں

صبح کا آغاز صحت مند طریقے سے کرنے سے وزن گھٹانے میں کامیابی ملتی ہے ‘ دھوپ وزن گھٹانے کیلئے مفید ہے۔ نیند سے بیدار ہونے کے پہلے چند گھنٹے آپ کی صحت پراثرانداز ہوتے ہیں۔ اگر آپ وزن کم کرنے میں کامیاب نہیں ہورہی ہیں تو اس کا مطلب ہے کہ آپ اپنی صبح کاآغاز صحتمند طریقے سے نہیں کرتیں۔ چند کلو وزن گھٹانے کیلئے ضروری ہے کہ دس گھنٹوں سے زیادہ نیند نہ لی جائے۔ نیند میں کمی میٹابولزم کو غیر متوازن کردیتی ہے اور آپ ہائی کیلوریز کھانا شروع کردیتی ہیں۔ جس کا نتیجہ زائد الوزنی کی صورت میں نکلتا ہے یہ بات ہم سب جانتے ہیں لیکن حال ہی میںہوئی ایک تحقیق کے مطابق 10گھنٹوں سے زیادہ نیند لینے والوں کا بی ایم آئی بڑھ جاتا ہے ہماری ضرورت صرف سات یاآٹھ گھنٹے کی نیند ہے بصورت دیگر ہم سست پڑ جائیں گے۔ یہ بات بہت اہم ہے کہ رات جب ہم سونے کیلئے لیٹیں تو ہمارا بستر صاف ستھرا ہو۔ ہم میں بہت سے لوگ صبح سویرے اٹھنے میں کاہلی کرتے ہیں لیکن صبح کی دھوپ میں وزن کم کرنے کی صلاحیت ہوتی ہے۔  وہ لوگ جو صبح کی دھوپ میں سیر کرتے ہیں ان کا BMIسیر نہ کرنے والوں سے کم ہوتا ہے۔ اسٹڈی کے مطابق روزانہ صبح کی دھوپ میں 20سے 30 منٹ کی چہل قدمی BMI یعنی باڈی ماس انڈیکس کو کنٹرول میں رکھتی ہے۔ اگر آپ صبح سویرے اپنا وزن اسکیل پر دیکھ لیں تو پورا دن آپ متحرک رہیں گی اور وزن بھی کم ہو جائے گا۔