ورنگل کے دیہاتوں میں رمضان راشن کی تقسیم

ورنگل/30 جون (سیاست ڈسڑکٹ نیوز) منڈلوں اور قریوں میں رہنے والے مسلمان بھائیوں کی جانب اپنے دست خیر بڑھا کر ان غریب نادر بیوائو ں اور یتیم مسلمان بھائیوں کی امداد کے لئے گذشتہ کئی برسوں سے ماہ رمضان میں راشن کی تقسیم کے کام کو اس سال بھی جاری رکھا۔تنویر البنات ایجوکیشنل سوسائیٹی کی جانب سے گھنپور اور پالا کرتی کے علاقہ ماہ رمضان کے راشن کی تقیم عمل میں لائی گئی۔ اس موقع پر ڈاکڑ مجاہد ابو طلحہ نے کہا شہر ی مسلمان گائوں میں رہنے والیے مسلمان بھائیوں کے ساتھ اپنی انسیت اور وابستگی کو ترجیح دیں تاکہ انکو قادیانیت کے فتنے اور عیسایت کے فتنہ سے محفوظ رکھ سکے۔ واضح رہے کہ گذشتہ چند برسوں سے تنویر البنات ایجوکیشنل سوساٹی نے کئی ایک منڈلوں کا دوراہ کرکے فرداًفرداً مسلمانوں کی حالت زار سے واقفیت حاصل کئی اور اسطرح گذشتہ کئی سالوں سے مسلسل ہر منڈل کے مسلمانوں میں ماہ رمضان کیلئے فوڈپیاکٹس کی تقشیم عمل میں لا رہے ہیں۔ اس فوڈپیاکٹس میں چاول ،دال، تیل،یسویاں، شکر اور دیگر ضروری اشیاء شامل ہیں۔