ورنگل میں آئی آئی ٹی و انٹر کی مفت کوچنگ

ورنگل یکم / اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز
IIT میں مسلم طلبہ کے داخلے کو یقینی بنانے کیلئے ایم ایس رحمانی 30 کی جانب سے 12 اپریل کو مسلم طلبہ کیلئے مقابلہ جاتی ٹسٹ رکھا گیا ۔ اس وقت ایس ایس سی کا امتحان لکھ رہے ہیں ۔ وہی طلبہ اس ٹسٹ کو لکھ سکتے ہیں پیشہ وارانہ کورسیس HM-IIT وغیرہ میں مسلمانوں کی شرح نہیں کے برابر ہے ۔ اس کی ایک وجہ معلومات کا نہ ہونا اور رہنمائی کی عدم فراہمی سے ورنگل میں منعقد آئی آئی ٹی و انٹر کیلئے مفت کوچنگ 12 اپریل کو مقابلہ جاتی انٹرنس ٹسٹ ہوگا ۔ اس میں منتخب طلبہ کو انٹرمیڈیٹ کے ساتھ ساتھ آئی آئی ٹی کی مفت کوچنگ بھی دی جاتی ہے ۔ علاوہ اس کے رہائش اور طعام کا انتظام بھی دو سال مفت رہے گا ۔ اس بیاچ کے معاشی طور پر کمزور طلبہ کو ماہانہ 1000 روپئے وظیفہ بھی دیا جائے گا ۔ 12 اپریل کو انٹرنس ٹسٹ کیلئے تمام ہنمکنڈہ میں زبیر بک اسٹا چوراستہ ہنمکنڈہ اور بیوٹی کنگن ہال منڈی بازار ورنگل سے مفت میں فارم حاصل کرسکتے ہیں ۔ امتحانی مراکز محبوبیہ پنجتن ڈگری کالج ایلم بازار ورنگل رہے گا۔ اوقات انٹرنس ٹسٹ 2 تا 5 بجے شام ۔ مزید تفصیلات کیلئے کنوینر ایم اے نعیم سیل نمبر 9849012987 یا 9849209120 پر ربط پیدا کرسکتے ہیں ۔