ورلڈ کپ 2015: پوائنٹس ٹیبل پر نیوزی لینڈ سرفہرست

آکلینڈ۔28فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) ورلڈکپ پوائنٹس ٹیبل پر میزبان نیوزی لینڈ اپنے تینوں میچ جیت کر ٹاپ پوزیشن پر فائز ہے۔ گروپ بی میں ہندوستان پہلے نمبر پر ہے۔ ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ بھی چار، چار پوائنٹس کے ساتھ پاکستان سے آگے ہیں۔ پول بی میں ہندوستانی ٹیم دونوں میچ جیت کر ٹاپ پر ہے۔ ویسٹ انڈیز نے تین میں سے دو میچ جیتے ہیں۔ آئرلینڈ نے اپنے دونوں میچز میں فتح پائی۔ہندوستان ‘ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ چار، چار پوائنٹس لے کر رن ریٹ کے فرق سے پہلی، دوسری اور تیسری پوزیشن پر ہیں۔ آئرلینڈ، پاکستان کی جگہ کوارٹر فائنل میں پیش قدمی کر سکتا ہے۔ جنوبی افریقہ نے دو میں سے ایک میچ جیتا ہے۔ زمبابوے نے تین میچز میں سے ایک کامیابی حاصل کی ہے۔ گروپ بی میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات اپنے دونوں میچز میں شکست کا سامنا کیا۔ مصباح الیون کا نیٹ رن ریٹ یو اے ای سے بھی کم ہے۔ پاکستانی ٹیم کوہندوستان کے خلاف 76رنز اور ویسٹ انڈیز سے150رنز سے شکست ہوئی تھی۔ دونوں میچوں میں بیٹنگ لائن300 پلس ہدف کے تعاقب میں بری طرح ناکام ہوئی تھی۔ گروپ اے میں نیوزی لینڈ نے تین میچوں میں تین فتوحات کے ساتھ چھ پوائنٹ حاصل کیے۔ ان کا نیٹ رن ریٹ پلس تین اعشاریہ پانچ آٹھ ہے۔ سری لنکا تین میچوں میں دو فتوحات سے دوسرے نمبر پر ہے۔ آسٹریلیا کا بنگلہ دیش سے میچ بارش کی نذر ہوا۔ کینگروز دو میچوں میں تین پوائنٹ لے کر تیسرے نمبر پر ہے۔ بنگلہ دیش نے تین میچوں میں تین پوائنٹس لئے ہیں۔ افغان ٹیم نے تین میچوں میں ایک کامیابی حاصل کی۔ انگلینڈ تین میچوں میں دو پوائنٹ لے کر نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر افغان ٹیم سے بھی نیچے ہے۔ اسکاٹ لینڈ گروپ اے میں تین میچ ہار کر آخری پوزیشن پر ہے۔