ورلڈ کپ میں سنچریوں کی ڈبل سنچری ہونے کا امکان

لندن ۔22 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ میں سنچری کا خواب ہر بیٹسمین کا ہوتا ہے اگر ورلڈ کپ میں سنچری بنانے کی بات ہو تو تشنگی مزید بڑھ جاتی ہے۔ 11 عالمی کپ مقابلوں کی اگر مجموعی سنچریز کی تعداد دیکھی جائے تو وہ اب تک 165سنچریاں اسکور ہوچکی ہیں ۔ ورلڈکپ 2015 میں سب سے زیادہ 38 سنچریاں اسکورکی گئیں اس رفتار کو دیکھا جائے تو پھر 2019 کے 12 ویں ورلڈ کپ میں سنچریز کی پہلی ڈبل سنچری بنتی دکھائی دے رہی ہے۔ ورلڈ کپ کی تاریخ میں سنچریز اعدادو شمار کے مطابق پہلے ورلڈ کپ 1975 میں 6، دوسرے ورلڈ کپ 1979میں 2، تیسرے ورلڈ کپ 1987 میں 8، چوتھے ورلڈ کپ 1987 میں 11، پانچویں ورلڈکپ 1992 میں 8، چھٹے ورلڈکپ 1996 میں 16، ساتویں ورلڈ کپ 1999 میں 11 ، آٹھویں ورلڈ کپ 2003 میں21 ، نویں ورلڈکپ 2007 میں20 ،دسویں ورلڈکپ 2011 میں 24 اور11ویں ورلڈکپ 2015 میں ریکارڈ 38 سنچریاں بنائی گئیں۔ اس طرح انگلش سرزمین پر کھیلے گئے4 ورلڈکپ کی مجموعی سنچریزکی تعداد27 ہے۔