ورلڈ کپ فاتح ٹیم کو60 کروڑ ملیں گے

دبئی ۔17 مئی (سیاست ڈاٹ کام ) آئی سی سی نے ورلڈ کپ 2019 کی انعامی رقم کا اعلان کردیا، مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ ڈالر ہے۔ ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 40 لاکھ ڈالرز یعنی60 کروڑ روپے ملیں گے۔ رنر اپ ٹیم 20لاکھ ڈالر کی انعامی رقم کی حق دار ہوگی جبکہ سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرنے والی ٹیم 8 لاکھ ڈالر حاصل کرے گی۔دوسری جانب لیگ کے میچز جیتنے والی ٹیموں کے لیے 40 ہزار ڈالر رکھے گئے ہیں۔