ورلڈ کپ سے عین قبل بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم کو لگا جھٹکا

اہم فاسٹ بولر مستفیض الرحمن زخمی ، شرکت غیریقینی
ڈھاکہ ۔14اپریل (سیاست ڈاٹ کام )بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ آئرلینڈ میں منعقد ہونے والی سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ، وہ ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہیں۔بنگلہ دیش کے تیز گیند باز مستفیض الرحمان کی فٹنس مسائل کے باعث آئندہ ماہ آئرلینڈ میں منعقد ہونے والی سہ ملکی ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز میں شرکت مشکوک ہو گئی ہے ، وہ ٹخنے کی انجری میں مبتلا ہیں۔سہ ملکی سیریز 5 سے 17 مئی تک آئرلینڈ میں کھیلی جائے گی ، جس میں بنگلہ دیش کے علاوہ میزبان ٹیم اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ورلڈ کپ سے قبل بنگلہ دیشی ٹیم کے کھلاڑیوں کو انجری نے گھیر لیا ہے۔محموداللہ، روبیل حسین، مہدی حسن اور سیف الدین کے بعد مستفیض الرحمان کی انجری بھی بنگلہ دیش کیلئے تشویش کا باعث بن گئی ہے اور اسی وجہ سے ان کی سہ ملکی سیرمیں شرکت غیریقینی صورتحال کا شکار ہو گئی ہے بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے چیف فزیشین دیباشیش چوہدری نے بتایا ہے کہ ایکسرے رپورٹ کے بعد ڈاکٹرز نے فاسٹ بالر کو دو ہفتوں تک مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث ان کی سہ ملکی سیریز میں شرکت کے بارے ابھی کچھ بھی کہنا قبل ازوقت ہو گا۔