ورلڈکپ کرکٹ پر سٹہ ، دو افراد گرفتار

حیدرآباد۔ 30 مارچ (سیاست نیوز) کرکٹ ورلڈ کپ فائنل میچ پر سٹہ کا کاروبار چلانے والے دو سٹہ بازوں کو ٹاسک فورس پولیس نے گرفتار کرلیا۔ بتایا جاتا ہے کہ نارتھ زون ٹاسک فورس ٹیم نے بوئن پلی سکندرآباد کے ساکن جی ناگاراجو ، ایم سرینواس اور اومیش ساکن سیتا رام پیٹ منگل ہاٹ کو آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلے گئے ورلڈ کپ فائنل میچ کے دوران مبینہ سٹہ کی وصولی کررہے تھے۔ ٹاسک فورس ٹیم نے یہاں دھاوا کرتے ہوئے ان کے قبضہ سے 3 کلر ٹی ویز، 45 ہزار رقم سکہ ، موبائل فون اور دیگر اشیاء برآمد کرلی۔