ورلڈکپ میں 8 بولروں نے 9 ہیٹ ٹرک لی

دبئی۔25 مئی (سیاست ڈاٹ کام )کرکٹ ورلڈکپ میں اب تک 8 بولروں نے 9 مرتبہ ہیٹ ٹرک کا کارنامہ انجام دیا ہے۔ سب سے پہلے یہ کارنامہ ہندوستان کے چیتن شرما نے 1987میں نیوزی لینڈ کیخلاف انجام دیا۔ اس فہرست میں دوسرا نام پاکستان کے ثقلین مشتاق کا ہے ان کے شکا 1999 میں زمبابوے کے بیٹسمینس تھے۔ 2003 میں سری لنکن چمندا واس اور آسٹریلیا کے بریٹ لی، 2007میں ان کے ہم وطن لستھ ملنگا،2011میں ویسٹ انڈیز کے کیمر روچ اور اسی برس ملنگا جبکہ 2015کے ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے اسٹیون فن اور جنوبی افریقی آل رائونڈر جی پی ڈومینی ہیٹ ٹرکس کرچکے ہیں۔ 2007 میں ملنگا نے مسلسل چارگیندوں پر وکٹیں لے کر منفرد کارنامہ انجام دیا تھا۔