ودیا والینٹرس کے تقررات کیلئے درخواستوں کی طلبی

سرپور ٹاون /8 اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سرپور ٹاون منڈل ایجوکیشن آفیسر پرکاش کے اطلاع کے بموجب ریاستی حکومت کی جابن سے تعلیم یافتہ بروز گار نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کیلئے اور اسکولوں میں ٹیچرس کے خالی عہدہ پر ھبرتی کرنے کیلئے اعلامیہ کی اجرائی عمل میں آئی ۔ اس ضمن میں 7 ستمبر کے روز سے سرپور ٹاون منڈل کے 59 ودیا والینٹرس کیلئے آن لائین درخواستیں داخل کرنے کا آغاز عمل میں آچکا ہے ۔ اس سلسلہ میں منڈل ایجوکیشن آفیسر پرکاش نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ سرپور ٹاون منڈل میں جملہ اسکول اسسٹنٹ کے 9 اور SGT کے 50 ودیا والینٹرس کے تقررات کیلئے 7 ستمبر تا 11 ستمبر 2015 رکھی گئی ہے ۔ ان میں اردو میڈیم کیلئے 3 جائیدادیں ہیں ۔ ان میں گرلز اپر پرائمری اسکول اردو میڈیم میں ایک اور ضلع پریشد ہائی اسکول اور میڈیم میں مضمون حیاتیات اور طبعیات کیلئے درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس دوران تقررات ہونے والے ودیا والینٹرس کی اجرت ماہانہ 8000 روپئے ہوگی اور ایس سی ، ایس ٹی اور بی سی طبقہ کے لوگوں کیلئے 10 سال کی حد عمل رعایات کی گئی ہے اور 18 تا 44 سال کے اندرون کے عمر کے بے روزگار اور تعلیمی قابلیت رکھنے والے طلباء اہل ہوں گے ۔ درخواست گذاروں سے اپیل ہے کہ آن لائین درخواست داخل کرنے کے بعد ہارڈ کاپی ایم آر سی آفس سرپور ٹاون میں زیراکس داخل کریں ۔ اس کے علاوہ تفصیلات کیلئے ایم آر سی آفس پر ربط پیدا کریں ۔