ودیابالن، این ٹی آر بائیوپک کی شوٹنگ میں صبح 9 تا شام 6 بجے تک مصروف

بالی ووڈ ایکٹریس ودیا بالن کی ٹالی ووڈ میں داخلہ لیتی پہلی فلم این ٹی آر بائیوپک جس میں وہ آنجہانی چیف منسٹر آندھرا پردیش کی پتنی بسواتارکماں کا رول نبھا رہی ہیں۔ ان دنوں اس فلم کی شوٹنگ میں رات دن مصروف ہے وہ صبح 9 بجے سیٹ پر پہنچ جاتی ہیں اور شام 6 بجے تک لگا تار شوٹنگ میں مصروف رہ رہی ہیں۔ اس فلم کو رادھا کرشنا جگر لامڈی جنہیں بالی ووڈ میں کریش کے نام سے جانا جاتا ہے۔ بتاتے چلیں کہ ودیا بالن ہندی کے علاوہ کوئی بھی زبان سے واقف نہیں انہوں نے اس سے قبل ایک ملیالم فلم میں مہمان رول کیا تھا۔ ودیا کی پچھلی ریلیز فلم تمہاری سلو تھی۔

’’ٹھگس آف ہندوستان‘‘ کیلئے امیتابھ اور عامر کے زبردست لکس

دنگل کے بعد عامر خان کی اگلی فلم ٹھگس آف ہندوستان کا شائقین بڑی بے صبری سے انتظار کررہے ہیں۔ فی الحال فلم کے پوسٹ پروڈکشن کا کام زوروں پر ہے۔ اس میں عامر خان کے علاوہ امیتابھ بچن، کیٹرینہ کیف، فاطمہ ثنا شیخ بھی ہے فلم اسی سال نومبر میں ریلیز ہوگی اس فلم کو لے کر اب تک جتنی بھی تصویریں اور اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ انہیں دیکھ کر تو یہی کہا جاسکتا ہے کہ یہ فلم بلاک بسٹر ہونے جارہی ہے۔ ڈی این اے کی بات مانیں تو اس کی ایڈٹنگ پریویو تھیٹر میں ہو رہی ہے۔ ذرائع کی مانیں تو عامر خان، آدتیہ چوپڑہ اور ڈائرکٹر وجئے کرشنا آچاریہ انڈین آڈینس کو شاندار ویژول تجربہ دینا چاہتے ہیں۔ اس فلم میں عامر ٹھگوں کی روایت کو آگے بڑھانے والی نسل کے مغویہ بنے ہیں اور امیتابھ ایک سینئر سمندری لٹیرے ہیں وجئے کرشنا آچاریہ اس فلم کے ڈائرکٹر ہے۔ کہا جارہا ہے کہ عامر اس فلم کی ریلیز کے بعد عالیہ بھٹ کے ساتھ ایک فلم کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔