وبائی امراض کے تدارک کیلئے احتیاطی اقدامات کرنے پر زور

مدور۔/29جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر محمد توثیق اور میڈیکل آفیسر کمیونٹی ہیلت سنٹر چیریال نے آج اپنے اجلاس پر جاریہ موسم برسات کے تناظر میں پھوٹ پڑنے والے مختلف وبائی امراض و متعدی و غیر متعدی بیماریوں سے متعلق سیاست نیوز کو واقف کرواتے ہوئے عوام کو اپنے مکانات میں گندے پانی کی نکاسی کے لئے خصوصی توجہ دیتے ہوئے گندے و برساتی پانی کو جمع نہ ہونے دینے کا مشورہ دیا نیز اپنے اطراف کے ماحول کو گندگی سے پاک و صاف رکھنے اور گرم و تازہ غذا کو استعمال کرنے اور اغذیہ کو ڈھانپ کر ہمہ وقت رکھنے کو کہا۔ انہوں نے بتایا کہ وبائی و موسمی و غیر موسمی امراض کے خاتمہ و روک تھام کے لئے احتیاطی اقدامات عوام کی جانب سے کیا جانا ضروری ہے۔ تمام امراض کے لئے درکار ضروری ادویہ کی وافر مقدار چیریال سنٹر پر ہمہ وقت کیلئے دستیاب رکھی گئی ہیں۔ ڈاکٹر محمد توثیق احمد نے عوام کو کسی بھی ناگہانی صورتحال میں اپنی خودی سے مروجہ علاج معالجہ نہ کروائیں بلکہ قریبی دواخانہ سے فوری رجوع کرنے کا مشورہ دیا۔

عید گاہ مدور کے صفائی کے
کاموں کا آغاز
مدور۔/29جون، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کثیر مسلم آبادی والے قصبے مدور کے لب سڑک واقع قدیم و تاریخی عیدگاہ کی عیدالفطر کے تناظر میں صاف صفائی و آہک پاشی کے کاموں کا صدر مقامی تنظیم المساجد جناب تاج محمد نے آج افتتاح انجام دے کر اندرون تین دن تمام کاموں کو تکمیل کرنے اور نماز عیدالفطر کیلئے مقامی مصلیان کے لئے درکار تمام تر سہولیات بہم پہنچانے کا عزم ظاہر کیا۔