واڈکر کی سنچری ، ودربھا پہلے خطاب کے قریب

 

اندور۔ 31 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ودربھا آج رانجی ٹروفی ٹورنمنٹ میں اپنے پہلے خطاب سے مزید قریب ہوچکی ہے جیسا کہ اس نے تیسرے دن کھیل کے اختتام پر 233 رنز کی سبقت بنا لی ہے جس نے غیرمعروف اکشے واڈکر نے اس سطح پر اپنی پہلی سنچری اسکور کرلی ہے۔ پہلے سیزن میں پانچواں مقابلہ کھیل رہے واڈکر نے ناقابل تسخیر 133 رنز اسکور کئے ہیں اور دن کے اختتام پر ٹیم 7 وکٹوں کے نقصان پر 528 رنز اسکور کرلئے ہیں اور اس طرح اسے دہلی کے 295 رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں 233 رنز کی سبقت حاصل ہوگئی ہے۔ ودربھا نے آج اپنی 206/4 رنز کی اننگز کو آگے بڑھایا جس میں واڈکر اور ادتیہ سروتے نے 169 رنز کی پارٹنرشپ نبھائی ۔ علاوہ ازیں وسیم جعفر 78 رنز کی اننگز کھیلی ہے۔ وسیم جعفر کے 78 رنز پر آؤٹ ہونے کا ٹیم کو زیادہ نقصان نہیں ہوا اور ٹیم اس وقت خطاب کیلئے مستحکم موقف میں پہنچ چکی ہے۔ جعفر نے اپنی اننگز کے دوران 17 چوکے لگائے ۔ دہلی کیلئے حریف بیٹسمنوں کو آؤٹ کرنے کیلئے کپتان گوتم گمبھیر کی انگلی کے زخمی ہونے کا نقصان بھی برداشت کرنا پڑا ہے۔