واٹسن مین آف دی ٹورنمنٹ اور حسن علی بہترین بولر قرار

کراچی ۔18 مارچ۔ (سیاست ڈاٹ کام) پاکستان سوپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن 4 کے بہترین کھلاڑی اور بیٹسمین کا ایوارڈ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن کے نام رہا جبکہ پشاورزلمی کے حسن علی کو بہترین بولرکا ایوارڈ دیا گیا۔ پی ایس ایل 2019 کا اختتام کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جیت کے ساتھ ہوا جس نے پشاور زلمی کو فائنل میں 8 وکٹوں سے شکست دے کر پہلی مرتبہ چمپیئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے شین واٹسن نے ایونٹ میں سب سے زیادہ 430 رنز بنائے اور انہیں سیزن کے بہترین بیٹسمین کا ایوارڈ دیا گیا۔اس کے علاوہ ٹیم کو اہم میچز میں کامیابی دلوانے پر شین واٹسن کو ہی مین آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ دیا گیا۔ فائنل میں پشاور زلمی تو شکست سے دوچار ہوئی تاہم اس کے بولر حسن علی کو ٹورنمنٹ کے بہترین بولرکا ایوارڈ دیا گیا۔ حسن علی نے 13 میچوں میں پشاور زلمی کی نمائندگی کرتے ہوئے 13.46 کی اوسط سے ریکارڈ 25 وکٹیں حاصل کیں۔ ان کے ساتھ ان ہی کی ٹیم کے کیرون پولارڈ کو سیزن کے بہترین فیلڈرکا ایوارڈ دیا گیا۔ اس کے علاہ بہترین وکٹ کیپر کا اعزاز اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیوک رونکی کے حصے میں آیا۔ لیوک رونکی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ فائنل کا حصہ نہیں بن سکی لیکن انہوں نے پی ایس ایل 2019 کے دوران وکٹ کے پیچھے 10 کیچ اور ایک اسٹمپ کرتے ہوئے 11 شکار کیے۔ دریں فائنل میں پاکستانی بیٹسمین امام الحق کی جانب سے شین واٹس کے ساتھ تضحیک آمیزرویہ اختیار کرنے پر شائقین نے ان پر تنقید کی۔ اننگز کا ا?غاز کرنے والے شین واٹسن 6 گیندوں پر 7 رنز بنا کر رن آؤٹ ہونے کے بعد واپس جانے لگے توامام الحق نے انہیں تضحیک آمیز انداز میں پولین کی طرف جانے کو کہا جس پر شین واٹسن نے مڑ کر انہیں حیرت سے دیکھا ۔