واٹر ورکس کے ملازمین کی موت

حیدرآباد ۔ /29 اپریل (سیاست نیوز) گولکنڈہ اور عثمانیہ یونیورسٹی پولیس حدود میں پیش آئے دو علحدہ واقعات میں واٹر ورکس کے ملازمین فوت ہوگئے جس میں ایک ریٹائرڈ ملازم بتایا گیا ہے جبکہ دوسرے کی موت پر شبہات کا اظہار کیا جارہا ہے ۔ گولکنڈہ پولیس کے مطابق 62 سالہ یادا بابو ریٹائرڈ واٹر ورکس کا ملازم تھا  ۔ شیخ پیٹ علاقہ کا ساکن /27 اپریل کو یہ شخص تقریب سے اپنے مکان واپس ہوا اور /28 اپریل کو چبوترے پر سوگیا جو ایسی حالت میں مردہ دستیاب ہوا ۔ عثمانیہ یونیورسٹی پولیس کے مطابق 53 سالہ کے رویندر جو واٹر بورڈ کا ملازم راگھویندرا کالونی ناگول کا ساکن عثمانیہ یونیورسٹی کے علاقہ میں واٹر ورکس کے کام کے دوران مشتبہ طور پر برقی شاک کی زد میں آکر برسرموقع ہلاک ہوگیا ۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں اور مصروف تحقیقات ہے ۔