’’وانٹیڈ‘‘ اور ’’دبنگ‘‘ کے گیت کار جلیس شیروانی کا انتقال

کامیاب فلموں کے منظر نامہ نگار و گیت کار جلیس شیروانی کا قلب پر حملہ کے باعث ممبئی میں انتقال ہوگیا۔ انہوں نے بحیثیت فلمی مکالمہ نگار اپنے کیریئر کی شروعات 1987 میں آئی فلم ’’پرتی گھات‘‘ سے کی تھی۔ اس کے بعد انہوں نے کنور لال، ہتھیار، سنگرام، گیم، عشق میں جینا عشق میں مرنا، انوکھا انداز، ایک تھا راجہ، مافیا، لوفر، مرتیو داتا، ہفتہ وصولی، آکروش، تیز، انتقام، چاند سا روشن چہرہ، جیسی فلموں کے مکالمے لکھے۔ پھر انہوں نے فلموں کے لئے گیت لکھنے شروع کئے بحیثیت گیت کار انکی پہلی فلم پارٹنر تھی اس کے بعد انہوں نے ہیلو، ڈھونڈتے رہ جاو گے، پینگ گیسٹ، کیا یہی پیار ہے، تم کو نہ بھول پائیں گے، میں نے دل تجھ کو دیا، معشوقہ، ہم تمہارے ہیں صنم، گرو، شادی کرکے پھنس گیا، مجھ سے شادی کرو گی، تیرے نام، زندگی تیرے نام، ہیروز، ہیلو برادر، وانٹیڈ، میں اور مسرس کھنہ، دبنگ، دبنگ 2، چشم بدور، اور ٹائیگر زندہ ہے کے گیت لکھے۔ وہ 2014 سے 2016 تک فلم رائٹرس اسوسی ایشن کے صدر بھی رہ چکے۔