والمیکی فاؤنڈیشن سے یتیم بچوں کو مفت پرواز کا اعلان

شمس آباد ۔ 30 جولائی (سیاست نیوز) راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد میں واقع نووٹل ہوٹل میں ایک پریس میٹ منعقد کی گئی، جس میں والمیکی فاؤنڈیشن کے چیرمین ہری کشن والمیکی نے اپنی خطابت میں کہا کہ ہم اپنی اولاد کی بہتر سے بہتر پرورش کرتے ہیں، انہیں کسی تکلیف میں نہیں دیکھ سکتے۔ ہمیں یتیم بچوں کی پرورش اور ان کے جذبات کو سمجھتے ہوئے ہم نے ہمارے فاؤنڈیشن اور ٹروجٹ ایرلائنس عہدیداروں سے بات کرتے ہوئے یتیم بچوں کو بھی سیروتفریح کا موقع فراہم کرنے اور انہیں پہلی مرتبہ ایرلائنس کے ذریعہ سفر کروانے کا موقع ملا۔ فاؤنڈیشن کی جانب سے 25 لاکھ روپیوں کے ذریعہ سالانہ 300 یتیم بچوں کو سفر کروایا جائے گا۔ آج 24 یتیم بچوں کو ٹروجٹ کے ذریعہ بلاری مقام کو لے جایا جارہا ہے۔ رومانہ ہنسا سہگل مسز یونیورس نارتھ ویسٹ ایشیاء 2018ء نے ہری جھنڈی دکھا کر یتیم بچوں کو ہوٹل سے ایرپورٹ کیلئے روانہ کیا۔ اس موقع پر کے جی وشواناتھ سی ایف او، سمنتا اکینینی فاؤنڈر پرتیوشا سپورٹ، پدماشری ڈاکٹر منجولا اناگنی کو فاؤنڈر پرتیوشا سپورٹ، سدھیر راگھون سی سی او کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے۔