والد کی موت اور خرابی صحت پر ایک شخص کی خودکشی

حیدرآباد /30 نومبر ( سیاست نیوز ) والد کی موت کا غم اور خرابی صحت سے تنگ آکر ایک شخص نے خودکشی کرلی ۔ سائبرآباد کے علاقہ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 27 سالہ بالراج نے انتہائی اقدام کرلیا ۔بالراج پیشہ سے لیبر تھا ۔جو بی این ریڈی نگر ونستھلی پورم علاقہ میں رہتا تھا۔ جس کا آبائی مقام ضلع محبوب نگر گڈی بنڈہ بتایا گیا ہے ۔ کچھ عرصہ قبل بالراج برقی شاک کی زد میں آکر شدید متاثر ہوگیا تھا اور گذشتہ تین ماہ قبل اس کے والد کی موت ہوگئی تھی ۔ والد کی  موت کے غم و خرابی صحت سے تنگ آکر بالراج نے کل خودسوزی کرلی جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔