وارانسی میں مودی کے خلاف کانگریس کو ایکتا دل کی تائید

وارانسی ۔ 29 ۔ اپریل (سیاست ڈاٹ کام) دیرینہ رقابت سے قطع نظر قومی ایکتا دل نے آج وارانسی لوک سبھا نشست کیلئے کانگریس پارٹی امیدوار کیلئے اپنی تائید کا اعلان کیا جس کا مقصد یہاں انتخابی میدان میں موجود بی جے پی کے وزارت عظمیٰ امیدوار نریندر مودی کو شکست دینا ہے۔ ایکتا دل کے صدر افضل انصاری نے کہا کہ کانگریس کی قومی قیادت ان سے رجوع ہوئی کہ ان کی پارٹی امیدوار اجئے رائے کیلئے ایکتا دل کی حمایت حاصل کی جائے۔ پارٹی ورکرس سے صلاح و مشورہ کے بعد قومی ایکتا دل نے آج فیصلہ کیا کہ مودی کو شکست دینے کی خاطر اجئے رائے کی بھرپور تائید و حمایت کی جائے۔