وائی ایس آر پارٹی کے اقتدار پر آنے پر ہی ریاست کی ترقی : آر سدیشور

شمس آباد ۔ 28 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : رنگاریڈی ضلع کے شاہ آباد منڈل کے منچان پلی میں وائی ایس آر کانگریس پارٹی ضلع ایس سی سیل کنوینر آر سدیشور نے دورہ کرتے ہوئے عوام سے ملاقات کر کے ان کے مسائل سے واقفیت حاصل کی ۔ آر سدیشور نے کہا کہ تلنگانہ اور آندھرا دونوں ریاستوں میں وائی ایس آر پارٹی اقتدار پر آنے کے بعد ہی دونوں ریاستوں کی ترقی ہوگی ۔ کانگریس کے دور میں ریاست میں عوام پریشان حال زندگی گزار رہی ہے اور بڑھتی مہنگائی پر قابو پانے میں حکومت ناکام ہوگئی ۔ بڑھتی مہنگائی کی وجہ سے غریب عوام فاقہ کشی پر مجبور ہورہے ہیں ۔ راج شیکھر ریڈی نے جو اسکیمات متعارف کی تھی اس سے ریاست کی عوام استفادہ کرتے ہوئے خوشحال زندگی گزار رہے تھے ۔ جگن موہن ریڈی اقتدار پر آنے کے بعد تلنگانہ اور آندھرا میں ترقیاتی کام انجام دینے کے لیے کئی اسکیمات کو متعارف کرنے کا وعدہ کیا ۔ طلباء کو مفت تعلیم فراہم کی جائیں گی ۔ کسانوں اور خواتین گروپس میں بلا سود قرض ادا کیا جائے گا ۔ 9 گھنٹے برقی سربراہی کسانوں کو مفت فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا گیا ۔ اس موقع پر خواجہ پاشاہ ، ویما ریڈی ، سنجیوا ریڈی ، نارائنا ، عباس، اننیتا گوڑ کے علاوہ دیگر افراد موجود تھے ۔۔