وائس چانسلرکے تقررات برقرار سپریم کورٹ کے احکام

حیدرآباد ۔29اگست ( سیاست نیوز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے گذشتہ دنوں ریاست کے یونیورسٹی وائس چانسلرکے عمل میں لائے گئے تقررات کو جوں کا توں  برقرار رکھنے کی سپریم کورٹ نے منظوری دی ہے ۔ ریاست تلنگانہ کی یونیورسٹیوں کیلئے حکومت کی جانب سے وائس چانسلروں کے عمل میں لائے گئے تقررات پر پیش کردہ رٹ درخواست پر چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس ٹی ایس ٹھاکر کے ساتھ مشتمل تین رکنی بنچ نے اس رٹ درخواست کی سماعت کی ۔ درخواست گزار کی جانب سے یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے رہنمایانہ خطوط کے مطابق قانون میں ترمیم کرنے کا اختیار ریاستی حکومت تلنگانہ کو نہ رہنے کا وکیل نے ادعا پیش کیا تھا ‘ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ریاستی سطح کی یونیورسٹیوں کے وائس چانسلروں کے تقررات عمل میں لانے کے مکمل اختیارات ریاستی حکومت کو ہی حاصل رہنے کا ادعا کیا گیا اور ایڈوکیٹس نے یاد دلایا کہ سابق میں مدورائی یونیورسٹی معاملہ میں سپریم کورٹ نے ایسا ہی فیصلہ کیا تھا ۔