ن3نومبرکو 5 ریاستوں میں ماؤیسٹوں کا بند

حیدرآباد 30 اکٹوبر (سیاست نیوز) ملکانگری میں 24 اکٹوبر کے انکاؤنٹر کے خلاف جس میں 24 ماؤیسٹ ہلاک ہوئے۔ سی پی آئی ماؤیسٹ سنٹرل ریجنل بیورو نے 3 نومبر کو 5 ریاستوں اڑیسہ، آندھراپردیش، تلنگانہ، مہاراشٹرا اور چھتیس گڑھ میں 24 گھنٹے کے بند کا اعلان کیا ہے۔ ضروری خدمات کو بند سے مستثنیٰ رکھا گیا ہے۔ سی پی آئی ماؤیسٹ نے انکاؤنٹر کو فرضی قرار دیا اور کہاکہ اس کا انتقام لیا جائے گا۔ سی پی آئی ماؤیسٹ کے ترجمان نے کہاکہ ماؤیسٹوں پر اس وقت فائرنگ کی گئی جبکہ وہ عوام کے مسائل پر غور کرنے کے لئے جمع ہوئے تھے۔ بعض افراد کو گرفتار کیا گیا اور انھیں اذیت پہونچائی جارہی ہے۔