نیپال کے ہائیڈرو الیکٹریسٹی پراجیکٹ میں دھماکہ

چند ہفتوں بعد وزیر اعظم نریندرمودی افتتاح کرنے والے تھے
کٹھمنڈو 29 اپریل ( سیاست ڈاٹ کام ) مشرقی نیپال کے ایک ہائیڈرو الیکٹریسٹی پراجیکٹ کے دفتر میں آج ایک بم دھماکہ ہوا ۔ یہ پراجیکٹ ہندوستان کی مدد سے تیار کیا جا رہا ہے جبکہ چند ہفتوں بعد اس کا افتتاح وزیر اعظم ہندنریندرمودی کرنے والے تھے ۔ 900 میگاواٹ کے ارون III ہائیڈرو الیکٹریسٹی پاور پلانٹ کے دفتر کی کمپاونڈ وال کو اس دھماکہ میں نقصان پہونچا ہے ۔ سنگھو وسابھا ضلع کے چیف ڈسٹرکٹ آفیسر شیو راج جوشی نے یہ بات بتائی ۔ انہوں نے کہا کہ ایک نامعلوم گروپ نے یہ دھماکہ کیا ہے ۔ جوشی نے مطلع کیا کہ اس دھماکہ کی وجہ سے دفتر کو معمولی نقصان ہوا ہے ۔ تاہم اس میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس دھماکہ کی تحقیقات جاری ہیں۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سکیوریٹی بڑھا دی گئی ہے ۔