نیپال میں زلزلہ کے جھٹکے

کھٹمنڈو ۔ 31 ۔ دسمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آج صبح کی اولین ساعتوں میں نیپال کا وسطی علاقہ ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکوں سے دہل گیا ۔ ریختر پیما پر اس کی شدت 4.3 نوٹ کی گئی ہے جب کہ زلزلہ کا میدا سندھوپال چوک بتایا گیا ہے جو یہاں سے 75 کیلو میٹر شمال مشرق میں واقع ہے۔ محکمہ زلزلیات کے مطابق یکے بعد دیگرے 422 جھٹکے ملک کے مختلف علاقوں میں محسوس کئے گئے ۔ یاد رہے کہ گذشتہ سال 25 اپریل کو آئے زلزلہ میں تقریبا 9000 افراد ہلاک ہوگئے تھے جب کہ 27 دسمبر کو بھی ڈولاکھا ڈسٹرکٹ میں 4.2 شدت کے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا تھا ۔۔