نیپال میں زلزلہ ،کوئی نقصان نہیں

کٹھمنڈو۔30 نومبر (سیاست ڈاٹ کام) نیپال میں آج کم شدت کے زلزلہ شدت کے زلزلہ کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔ ریختر پیما پر جس کی شدت 4.1 نوٹ کی گئی۔ مقامی وقت کے مطابق صبح 6:10 بجے جھٹکا محسوس کیا گیا جس کا مبداء شیوپوری ناگرجن نیشنل پارک جو بدھا نیل کنٹھا مندر کے قریب واقع ہے جو یہاں سے 15 کیلومیٹر جنوب میں واقع ہے۔ کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ ضروری ہے کہ 25 اپریل کو جو جان لیوا زلزلہ رونما ہوا تھا، اس کے بعد سے اب تک نیپال میں زلزلہ کے جملہ 414 جھٹکے محسوس کئے جاچکے ہیں۔