نیوی میں ملازمتیں ،ادخال درخواست کی آخری تاریخ

حیدرآباد ۔ 26 ڈسمبر ( سیاست نیوز) میٹرک کامیاب امیدواروں کیلئے انڈین نیوی ( بحریہ ) میں سیلرس کی جائیدادوں پر تقررات اور انٹرمیڈیٹ کامیاب امیدواروں کیلئے اے اے زمرہ کے پوسٹ پر بھرتی کیلئے آن لائن درخواستیں طلب کی گئی ہیں ۔ انتخاب ذریعہ تحریری امتحان اور فزیکل ٹسٹ ہوگا ۔ آن لائن رجسٹریشن کیلئے درکار ایس ایس سی میمو ، آدھار کارڈ زیراکس ، فوٹو اور مقررکردہ فیس کے ساتھ شام 5بجے تا 7بجے محبوب حسین جگر ہال احاطہ سیاست روبرو رام کرشنا تھیٹر عابڈس پر رجوع ہوسکتے ہیں ۔