نیوکلیائی مسئلہ پر ایران کو پاکستانی حمایت

اسلام آباد۔ یکم ستمبر۔(سیاست ڈاٹ کام) ایران کے نیوکلیائی مسئلہ میں امریکہ اور دیگر ممالک کے ساتھ تنازعہ کے درمیان پاکستان نے ایرانی حکومت کو مکمل حمایت کا اعلان کرکے فریقوں سے سمجھوتے کو برقرار رکھنے کی درخواست کی ہے ۔پاکستان میں تحریک انصاف کی حکومت بننے کے بعد یہاں کا دورہ کرنے والے ایرانی وزیرخارجہ کے ساتھ بات چیت میں وزیراعظم عمران خان نے دونوں ممالک کے درمیان مختلف امور کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ انہیں مکمل حمایت کی یقین دہانی کراتے ہیں تاکہ دونوں ممالک کے رشتوں میں پائیداری ہواور وہ اس علاقے کی خوشحالی اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔