نیوکلئیر پروگرام کی پاکستان کے دفاع میں مرکزی اہمیت : فوجی سربراہ راحیل شریف

اسلام آباد 10 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) فوجی سربراہ جنرل راحیل شریف نے آج کہا کہ پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام ملک کے دفاع میں مرکزی حیثیت رکھتا ہے ۔ شریف نے گذشتہ سال یہ ذمہ داری سنبھالی ہے ۔ انہوں نے آج حکمت عملی منصوبہ ڈویژن کا دورہ کیا اور وہاں اس کے سربراہ لیفٹننٹ جنرل ( ریٹائرڈ ) خالد احمد قدوائی نے انہیں حکمت عملی پروگرام کی تفصیلات سے واقف کروایا ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کا نیوکلئیر پروگرام اس کے دفاع میں مرکزی اہمیت کا حامل ہے ۔ فوج کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انہوں نے نیوکلئیر کمان پر اطمینان کا اظہار کیا ہے اور ملک کے اثاثہ جات کی حفاظت کے انتظام پر بھی وہ مطمئن ہی نظر آئے ۔