نیند کی کمی خواتین کے چہرے پر جھریاں پڑنے کا سبب

نیند پوری نہ ہونے کے کئی نقصانات ہیں لیکن نیند کی کمی خواتین کے چہرے پر جھریاں بڑھانے کا سبب بھی بن سکتی ہے ۔ جی ہاں ایک طبی تحقیق کے مطابق کم سونے والی خواتین میں بڑھاپے کے آثار بہت تیزی سے نمایاں ہونے لگتے ہیں جو ان کی جلد کو قبل از وقت بڑھاپے کا شکار کردیتی ہے ۔ صحیح نیند لینے والی خواتین کی جلد میں خرابی کافی تیزی سے ٹھیک ہوتی ہے اور ایسی خواتین خود کو پرکشش بھی سمجھتی ہیں ۔ واضح رہے کہ نیند کی کمی موٹاپے ، ذیابیطس ، کینسر اور دیگر امراض کا سبب سمجھی جاتی ہے مگر یہ پہلی بار ہے کہ انسانی جلد پر بھی اس کے مضر اثرات سامنے آئے ہیں ۔ صحت اور تندرستی قائم رکھنے کے لیے ضروری ہے کہ بھر پور نیند لی جائے اور متوازن غذا کا استعمال کیا جائے ، روزانہ کم سے کم آٹھ گلاس پانی پیجئے اور تازہ پھل اور سبزیوں کا استعمال کھانے میں کیجئے ۔ مرغن اور چکنی غذاؤں سے پرہیز کریں ۔ سادہ غذا کھائیں ۔
٭٭٭٭٭