نیم گرم پانی پینے کے حیران کن فوائد

٭ نیم گرم پانی صحت مند میٹابولزم کی بحالی کیلئے مددگار ثابت ہوتا ہے ۔ اگر وزن میںکمی چاہتے ہیں تو نیم گرم پانی کا استعمال بہترین نتائج کا حامل ثابت ہوسکتا ہے ۔ اپنے میٹا بالزم کو فعال رکھنے کیلئے روزآنہ صبح ایک مگ نیم گرم پانی میں لیموں کا رس ملاکر پیجئے ۔
٭ نیم گرم پانی آپ کو نزلہ ، کھانسی اور گلے کی خراش سے بھی محفوظ رکھتا ہے ۔ نیم گرم پانی آپ کی سانس کی نالی کو بھی آرام پہنچاتا ہے ۔
٭ نیم گرم پانی کا استعمال جسم سے زہریلے مادوں کے اخراج کا باعث بنتا ہے ۔ جب آپ نیم گرم پانی پیتے ہیں تو آپ کے جسم کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے اور آپ کو پسینہ آتا ہے جس کے ساتھ ہی آپ کے جسم میں موجود زہریلے مادے خارج ہوجاتے ہیں ۔
٭ سب سے پہلے یہ جسم میں موجود ان زہریلے مادوں کو ضائع کرتا ہے جو آپ کو تیزی سے بوڑھا کر رہے ہوتے ہیں ۔ اس کے بعد آپ کے جلد کی خلیوںکی مرمت کرتا ہے اور انہیں لچکدار بناتا ہے ۔ نیم گرم پانی سے جلد خوبصورت اور ہموار ہوجاتی ہے ۔