نیلا رنگ اعتدال پسندی کی نشانی !!

نیلا رنگ پسند کرنے والے لوگ اکثر اعتدال پسند ، معتبر اور قابل اعتماد ہوتے ہیں ۔ آپ لوگوں پر بھروسہ کرنا پسند کرتے ہیں لیکن شروعات میں آپ کافی محتاط رہتے ہیں جب تک کہ آپ اپنے روبرو بیٹھے شخص کے بارے میں پریقین نہیں ہوجاتے ۔ آپ اضطرابی کیفیت میںنہیں ہوتے بلکہ کچھ بھی کہنے سے کرنے سے پہلے دو بار سوچتے ضرور ہیں ۔ آپ سب کچھ اپنے وقت پر اور اپنی مرضی کے مطابق کرتے ہیں ۔ آپ قدم بڑھانے اور اپنے احساسات بانٹنے میں کافی وقت لگاتے ہیں ۔ آپ حقیقت میں پرخلوص ہیں اور اپنی ذمہ داریوں کو بہت سنجیدگی سے پوری کرتے ہیں۔ آپ اپنی روزانہ زندگی میں امن اور سکون کے خواہاں ہوتے ہیں ۔ آپ ظاہر ہیں خود اعتماد اور خود مختارنظر آتے ہیں لیکن آپ اپنی کمزوریوں کو چھپارہے ہیں ۔ آپ بیشتر بہت ہی مستقل مزاج ثابت ہوتے ہیں ۔ مطلب غصہ تبھی آتا ہے جب حالات اور جذبات آپ کے اختیار سے باہر ہوجاتے ہیں اور جب آپ کو غصہ آجائے تب آپ بہت ہی زیادہ مختلف یا اضطرابی کیفیت کا مظاہرہ کرتے ہیں ۔ آپ دوسروں کی ضروریات کے تعلق سے بہت ہی حساس ہوجاتے ہیں ۔ یوں تو سبھی کے ساتھ آپ کا رویہ دوستانہ اور سماجی ہوتا ہے لیکن آپ کو اپنے خاص دوستوں کے حلقے میں گھلنا ملنا پسند آتا ہے ۔ آپ ضرورت کے وقت لوگوں کے نجات دہندہ ثابت ہوتے ہیں ۔

آپ زیادہ تبدیلی پسند نہیں کرتے کسی کام کو کرنے کے اور بھی آسان راستے ہوں تب بھی آپ مانوس راہوں پر ہی چلنا پسند کرتے ہیں ۔ آپ توجہ کا مرکز بننا پسند نہیں کرتے ۔ آپ کو اختلاف اور خود پر تنقید پسند نہیں ہے ۔ حالانکہ آپ اپنی ناپسندیدگی کبھی بھی ظاہر نہیں کرتے لوگ آپ کی دلکش اور کرشماتی شخصیت کی طرف کھینچے چلے آتے ہیں ۔ آپ کو شرمیلے ہونے کا تاثر دینا پسند ہے ۔ حالانہ آپ بہت ہی بے باک طبیعت کے مالک ہیں ۔ آپ تخلیقی شخصیت کے مالک ہیں اور اپنی کوشش اور جدوجہد جاری رکھنا ہی پسند ہے ۔ یہاں تک کہ اپنے کپڑوں اور گھر کی آرائش کے معاملے میں بھی آپ غیر روایتی طور طریقوں کے دلدادہ ہیں ۔ آپ کبھی بھی غیر حقیقت پسندی کا اظہار کرتے ہیں اور تصورات کو ترجیح دیتے ہیں ۔ جو لوگ آپ کے مزاج سے واقف نہیں ہیں انہیں آپ انوکھے یا عجیب ذہنیت کے نظر آتے ہیں کیونکہ آپ اپنا زیادہ تر وقت تصوراتی دنیا میں گذارتے ہیں ۔ آپ اپنے تخلیقی قوت سے لوگوں کو متاثر کرتے ہیں ۔ آپ کے اندر مشکل سے مشکل حالات کا سامنا بہت ہی مثبت طریقے سے کرنے کی صلاحیت ہے ۔ آپ بہت ہی بلند حوصلہ اور سخی ہیں ۔ آپ اپنے ان دوستوں کے بھی رازدار ہیں جو آپ سے بہت زیادہ واقف نہیں ہیں۔ آپ کو ہجوم کا حصہ بننا پسند نہیں ہے ۔ آپ دوسروں کی تقلید کرنا پسند نہیں کرتے اور نہ ہی خود کی تقلید کیا جانا پسند کرتے ہیں ۔