نیشنل کانفرنس لیڈر’’آزادی‘‘ کے نعرے لگانے پر مجبور

سرینگر ۔ /31 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) اپوزیشن نیشنل کانفرنس لیڈر افتخار مسگر کو آج آزادی کے نعرے لگانے اور قومی دھارے کی سیاست سے کنارہ کش ہونے کا اعلان کرنے پر مجبور ہونا پڑا ۔ افتخار مسگر نے ضمنی انتخابات میں چیف منسٹر محبوبہ مفتی کے خلاف مقابلہ کیا تھا اور ناکام رہے ۔ وہ جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ٹاؤن میں حساس علاقے میں رہتے ہیں ۔ آج ہجوم نے انہیں روک لیا اور مقامی مسجد لے گئے جہاں انہیں آزادی کی تائید میں نعرے لگانے کیلئے مجبور کیا گیا ۔ ان سے کہا گیا کہ وہ قومی دھارے کی سیاست ترک کرتے ہوئے علحدگی پسند کیمپ میں شامل ہوجائیں ۔