’ نیشنل میڈیا ایوارڈس ‘ کے لیے نامزدگیاں مطلوب

7 اکٹوبر آخری تاریخ ، الیکشن کمیشن آف انڈیا کی پریس کانفرنس
حیدرآباد ۔ 30 ۔ ستمبر : ( پریس نوٹ ) : دفتر چیف الیکٹورل آفیسر اے پی و تلنگانہ کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق الیکشن کمیشن آف انڈیا ’ نیشنل میڈیا ایوارڈ ‘ دئیے جانے کے لیے ذرائع ابلاغ سے نامزدگیاں طلب کررہا ہے ۔ قومی میڈیا ایوارڈ ذرائع ابلاغ کی جانب سے سال 2016 کے دوران رائے دہندگان کی معلومات اور شعور بیداری کے تئیں چلائی گئی بہترین مہم پر دئیے جائیں گے ۔ جملہ چار ایوارڈس پرنٹ میڈیا اخبارات ، ٹیلی ویژن ، ریڈیو اور آن لائن (انٹرنیٹ ) میڈیا کے لیے دئیے جائیں گے ۔ نامزدگیوں کے لیے اہلیتی پیمانہ ، شرائط اور دیگر تفصیلات Lr.No.491/Media Award/2016 کمیونیکیشن مورخہ 16-9-2016 میں فراہم کیے گئے ہیں جو کہ ویب سائٹ ceoandhra.nic.in اور ceotelangana.nic.in میں درج ہیں ۔ نامزدگیوں کے ادخال کی آخری تاریخ 07-10-2016 کو یا اس سے قبل ہے ۔ نامزدگیاں درج ذیل پتہ پر روانہ کئے جائیں گے ۔ شری سمن کمار داس ، انڈر سکریٹری ( کمیونیکیشن ) الیکشن کمیشن آف انڈیا نرواچن سدن ، اشوکا روڈ ، نیو دہلی 110001 ۔ ای میل sumands34@gmail.com فون نمبر 011-23052082 اہلیتی پیمانہ شرائط کی تکمیل کرنے والے پرنٹ ، الیکٹرانک اور سوشیل میڈیا ایجنسیز درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔۔