نیشنل سلک ایکسپو کی 2 ستمبر تک نمائش

حیدرآباد ۔ 27 ۔ اگست : ( پریس نوٹ) : نمائش و فروخت پر مشتمل نیشنل سلک ایکسپو میں متعدد خوبصورت سلک ہینڈلوم ملبوسات آنے والوں کو اشارہ کرتے ہیں ۔ یہاں پر آپ اپنی پسند کے کپڑوں کے معاملہ میں تذبذب میں پڑ جائیں گے کیوں کہ یہاں سلک کی ساڑیاں شلوار سوٹس دوپٹے و دیگر پارچہ جات موجود ہیں ۔ بہار کے پیچیدہ مدھو بنی پرنٹ کی ساڑیاں اس نمائش کا اہم ایٹم ہیں ۔ ٹسر سلک جو اپنی سادگی اور رنگا رنگی امتزاج کی وجہ سے مشہور ہے اور دستی کشیدہ کاری کانتا سلک بھی یہاں دستیاب ہے ۔ چھتیس گڑھ سے قبائلی ڈیزائن کی ساڑیاں، ریاستی بنکروں کی فراست کا ثبوت ہیں ۔ علاوہ ازیں اسٹالس میں کوسا اورتسر اسٹیچ ساڑیاں بھی موجود ہیں ۔ ایکسپو کا انعقاد شہر کے مادھا پور میں ہائی ٹیک سٹی کے قریب شلپارامم سے متصل شلپا کلاویداکا میں 25 اگست تا 2 ستمبر عمل میں آرہا ہے جہاں اعلیٰ درجہ کے سلک و کاٹن ملبوسات کی نمائش کی جارہی ہے جو پارٹیوں میں پہننے کے لیے موزوں ہیں ۔ روایتی بندھنی اور پٹولا ساڑیوں کا اسٹاک گجرات سے ہے جہاں اس مقام کی تاریخ موجود ہے ۔ اسٹولس ، شلوار سوٹس اور پرنٹیڈ سلک ساڑیاں جموں و کشمیر میں تیار کردہ ہیں ۔ اس کے علاوہ ٹاملناڈو سے کانجی ورم اور اوڈیشہ سنبھل پوری سلک ساڑیاں چند منفرد ڈیزائن کے ساتھ ایک نادر اسٹاک ہے اس کے علاوہ پنجابی فل کری ورک سوٹس و دیگر بھی موجود ہیں ۔۔