نیسلے انڈیا اور فلمی اداکاروں کیخلاف کیس درج

بارہ بنگی 30 مئی (سیاست ڈاٹ کام) میگی نوڈلس کی تیاری میں حفظان صحت کے معیار (سیفٹی اسٹانڈرڈس) کی خلاف ورزی پر مقامی عدالت میں نیسلے انڈیا کے خلاف آج ایک کیس درج کروایا گیا ہے کہ برانڈیڈ نوڈلس کی تشہیر کرنے پر فلمی اداکار امیتابھ بچن، مادھوری ڈکشٹ اور پریتا زینٹا کو بھی عدالت میں کھینچ لیا گیا ہے۔ اترپردیش فوڈ سیفٹی اینڈ ڈرگ اڈمنسٹریشن نے نیسلے انڈیا اور دیگر 5 کے خلاف کیس دائر کیا ہے جبکہ ایک مقامی ایڈوکیٹ نے 3 فلمی اداکاروں کے خلاف علیحدہ کیس درج کیا ہے۔ بارہ بنگی فوڈ سیفٹی آفیسر وی کے پانڈے نے بتایا کہ FSDA کمشنر پی پی سنگھ کو مقامی عدالت میں نیسلے انڈیا کے خلاف کیس دائر کرنے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ اس خصوص میں ایک اجازت نامہ کل جاری کردیا گیا ہے۔قبل ازیں میگی نوڈلس کے نمونے کی جانچ کرنے پر مقررہ حد سے زیادہ ٹسٹنگ پاؤڈر (منو سوڈیم گلوٹیمٹ) پایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں بارہ بنگی میں ایزی ڈے اسٹور سے نمونے حاصل کرکے جانچ کروانے پر صحت کیلئے مضرت رساں اور بھی نتیجہ حاصل ہوا ۔